Monday 1 May 2017

مزدورا ور حسن کائنات


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مزدورا ور حسن کائنات
مزدوراس معاشرے کی سب سے معز ز ہستی ہے۔ انہی سے یہ بلندوبالا فلک بوس عمارتیں قائم ہیں، انہی سے یہ پرشکوہ مینار قائم ہیں، یہی تو اس ارض حسین کے حسن کواپنا پسینہ بہا کر چارچاندلگاتے ہیں،یہی توکائنات کی چکاچوندیوں میں حسن کے مالا جڑتے ہیں۔اگرچہ بعض لوگ کہ مال جن کے خیالات کو ،متشر کرکے تکبر میں مبتلا کردیتا ہے وہ اس کمزور ترین مخلوق کو کوئی حیثیت نہیں دیتے مگر انہیں شاید معلوم نہیں کہ حسن کائنات کی مورتیوں میں اس مزدور کا کردار بہت اہم ہے۔
مزدور کی حوصلہ افزائی کرنا اوراس کے لیے آسانی پیداکرنے سے ناصرف انسان حقیقی خوشی حاصل کرسکتا ہے بلکہ کسی مزدورکی مسکراہٹ انسان کے تمام غموں کامداوابن سکتی ہے۔ مزدور بھی ہم جیساہی انسان ہے۔
وہ بھی دل ، زبان، آنکھیں ، کان اوراحساس کے شعورسے مرکب ہے مگر ناجانے لوگ اس بات کوکیوں سمجھ نہیں پاتے۔ اسلام نے مزدور کی اہمیت کچھ اس انداز واضح کی ہے کہ پیغمبراسلام جناب محمدﷺ نے ارشاد فرمایا:’’مزدور کواس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے اداکردو‘‘ 

اور فرمایا:’’جب تمہاراخادم تمہارے کھاناتیار کرلائے تواسے اپنے ساتھ بٹھا کر دوچارلقمے کھلادواوراگروہ بیٹھنا مناسب نہ جانے توکم ازکم اس کے ہاتھ میں ہی کچھ دے دو۔‘‘تو یہ پیغمبراسلام ﷺ کا حکم و رہنمائی ہے۔ اس لیے جب بھی ہمارامزدور کے ساتھ معاملہ پیش آئے اورمزدور کی طرف سے کوئی غلطی وسستی سامنے آئے تو بجائے اس کمزورمخلوق کی سرزنش کرنے کے بجائے زبان سے چند میٹھے بول نکال کرانہیں سمجھادیا جائے توساری زندگی وہ آپ کے اخلاق حسنہ کی تعریف و ستائش کرنے نظرآئیں گے۔

تحریر: حبیب اللہ خان پاندہ
مدرس: جامعہ الدراسات الاسلامیہ کراچی
رابطہ:8939478@gmail.com

No comments:

Post a Comment